اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مشاورتی اجلاس آج پھر طلب کرلیا گیا جس کے دوران پارٹی کے ’پلان بی‘ کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے آج اہم اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے والد بیمار ہیں، وہ آزادی مارچ میں نہیں آسکتیں۔ ذرائع کے مطابق پلان بی کے تحت اہم شاہراہیں بلاک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ متوقع ہے، شاہراہ ریشم چمن بارڈر کو جانے والی شاہراہیں بند کرنا بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس سلسلے میں پارٹی سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024