اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کو 100دن گزر چکے ہیں، مودی سرکار نے 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے، مظلوم کشمیری بھارتی جبرواستبداد کی چکی میں پس رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کےحوالے سے وزیرخارجہ کا خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، خوراک اور دواؤں تک رسائی نہیں، موت کے سائے منڈلا رہے ہیں، پاکستان محبتوں کی راہداریاں کھول رہا ہے، لیکن مودی کی جارحیت برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمعے اور نمازعید پر پابندیاں لگا رہی ہے، محرم الحرام اور میلادالنبیﷺ کے جلوس تک نہیں نکلنے دیے گئے، عالمی برادری اور تنظیموں کو آگے بڑھ کر مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ صعوبتیں برداشت کرنے والے نہتے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024