بھارت کے معروف لکھاری جاوید اختر نے بھی بابری مسجد کے بدلے کسی اور جگہ دوسری مسجد کی تعمیر کے لیے دی جانے والی 5 ایکڑ زمین پر مسجد بنانے کے بجائے اسکول یا خیراتی اسپتال بنانے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاعر اور کئی کامیاب فلموں کے مصنف جاوید اختر نے بھی ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی زمین پر اسپتال بنانا چاہیے کیوں کہ مساجد بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن اچھے اسپتالوں کی کمی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار سلمان خان کے والد، معروف فلم ساز اور ڈائیلاگ رائٹرز سلیم خان نے ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی جگہ پر اسکول بناناچاہیے، اس وقت ہمیں مسجد سے زیادہ اچھے اسکولوں کی اشد ضرورت ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024