ننکانہ صاحب میں گرو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات...پاکستان میں گرونانک کے جنم استھان ننکانہ صاحب میں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں
جن میں شرکت کے لیے بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتری کرتارپور راہداری سے پاکستان آئے ہیں.دنیا بھر میں مقیم سکھ مت کے لاکھوں پیروکار اپنے گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
بالخصوص برصغیر میں زیادہ جوش پایا جاتا ہے کیوں کہ سکھوں کے کئی مرکزی اور مقدس مقامات پاکستان اور بھارت کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔