جنرل باجوہ سے چینی ڈپٹی کمانڈر اور تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقاتیں
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی نمایاں شخصیات نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی ٹو آرمی سٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔