کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گےo اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا o (حالانکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے‘ گناہ گار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیئے میں اپنے بیٹوں کو o اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو o اور اپنے کنبے کے جو اسے پناہ دیتا تھا o اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے o (مگر) ہرگز یہ نہ ہو گا‘ یقیناً وہ شعلہ والی (آگ) ہے o
سورۃ المعارج (آیت: 9تا 15 )