نوازشریف کو باہر جانے سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ نواز سابق سفیر حسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔ بیرسٹر جاویداقبال جعفری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ان کے خلاف کئی مقدمات زیر التواء ہیں۔ نوازشریف کوبیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے۔