10 ہزار بیمار قیدیوں کی رہائی، ہائیکورٹ نے درخواست چیف سیکرٹری کو بھجوا دی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد ملک بھر میں 10 ہزار بیمار قیدیوں کی رہائی کیلئے درخواست پر سماعت چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی اور ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا سزا کاٹ رہے ہیں اور جیلوں میں قیدیوں کی علاج کی مناسب سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہے اور ان سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی طرح بیماری قیدیوں کو رہا کرنے دیا جائے۔