خبر نکلی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثراتِ بد سے ملک کو بچانے کے لئے سرکار نے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ جس کا آغاز بنی گالہ سے ہو گا۔ جس کے تحت ری سائیکلنگ کے ذریعے راول جھیل کے کنارے آباد اس بستی کا کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے ٹھکانے لگائے جانے کا انتظام ہو جائیگا۔ متعلقہ حکام شاید نہیں جانتے کہ اونچائی پر آباد بنی گالہ ہیں تو کچرے کی ڈسپوزل کا پہلے بھی کوئی مسئلہ نہیں، سب کچھ بخیرو خوبی جھیل میں جا رہا ہے۔ البتہ کچھ کرنا ہے، تو جڑواں شہر کے ان باسیوں کا ضرور کیجئے، جنہیں بنی گالہ کے گلی محلوں کی صفائی دھلائی کے بعد کا پانی پینے کیلئے نصیب ہوتا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پروگرام کے آغاز کے لئے بنی گالہ کا انتخاب بھی محل نظر ہے۔ یہ آبادی تو شاید ابھی تک ریگولرائزڈ بھی نہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38