مکرمی! گرانقدر روزنامہ کی وساطت سے جناب عارف نواز خان، آئی جی پولیس پنجاب کی خدمت میں گزارش ہے کہ سن 2007 ء میں بطور انسپکٹر ترقی یاب ہونے والے حضرات کو سروس کرتے 12 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال ایڈوانس کلاس کورس پر نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی ان کی سنیارٹی مرتب کی گئی ہے۔ براہِ مہربانی ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ CPO کو حکم صادر فرمایا جائے کہ وہ فوری طور پر سن 2007ء کے تمام پولیس انسپکٹرز کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں ایڈوانس کورس پر بھجوائیں تاکہ وہ آئندہ بطور ڈی ایس پی ترقی کے لیے اہل ہو سکیں۔ (متاثرہ پولیس انسپکٹرز پنجاب پولیس سن 2007 ئ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024