چین کاآزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل از وقت فعال کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے:کارپٹ مینوفیکچررز
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چین کی جانب سے آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل از وقت فعال کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ساتھ نظر انداز ہونے والے ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے بھی پالیسی مرتب کرے ، لاہور میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔