ایل ڈی اے کے زیر اہتمام لینڈ یوز رولز کے ڈرافٹ کے بارے میں سیمینا ر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لینڈ یوز رولز 2019ء کے ڈرافٹ کے بارے میں سیمینا رمنعقد ہوا ۔شرکاء کو بتایا گیا کہ سالانہ کمرشلائزیشن کیلئے پہلے سے دی گئی اجازت بھی 2024ء تک رفتہ رفتہ ختم (فیز آؤٹ) کر دی جائے گی۔کسی اراضی کو رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کروانے کے لیے وصول کی جانے والی20 فیصد فیس کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ کمرشل اور متفرق مقاصد کے لیے میگاپراجیکٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے لینڈ یوز کی نئی کیٹگری بنائی گئی ہے۔24 کنال سے200 کنال تک راضی اراضی پر بنائے جانے والے میگا کمرشل پراجیکٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ آئندہ کسی ایک سڑک پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے کی بجائے پورے علاقے کی کلاسیفکیشن،ری کلاسیفکیشن اور ری ڈویلپمنٹ کا پلان بنایا جائے گا۔کرائے کی اراضی پر کام کرنے والے غیر منافع بخش تعلیمی اداروں اور اور ہسپتالوں سے کمرشلائزیشن فیس وصول نہ کرنے کی تجویز دی گئی۔سیمینار میں چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود، چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر کمرشلائزیشن احمد سعید سلطان ،آرکیٹیکٹ خالد عبد الرحمن، ٹائون پلانر خرم فرید برگٹ،اساتذہ،ماہرین تعمیرات ، ٹائون پلانرزاور شہریوں نے شرکت کی۔