پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے: میاں نعمان کبیر
لاہور (پ ر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیرنے اس خدشہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فروری2020کے بعد بھی پاکستان گرے لسٹ میں رہ سکتا ہے ،حکومت پوری کوشیش کرے کہ اگلے ایف اے ٹی ایف کے ا جلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج ہو جائے،پاکستان کا گرے لسٹ میں شامل رہنا معیشت کے لئے برا شگون ہے۔ ایف ٹی ایف اے ایک عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا ہے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوشیشوں میں تعاون نہیں کرتے۔