بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم سے 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی کہ تصادم کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک جبکہ 40افراد زخمی ہو گئے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتا ل منتقل کیا ،بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ضلعی آفیسر کے امدادی کارروائیوں میں پولیس، فوج اور فائربریگیڈ کے محکمے حصہ لیا ۔ ان کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے فی الحال اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کس طرح دونوں ٹرینیں ایک پٹڑی پر آگئیں تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ایک ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل توڑا ہو تاہم اس واقعہ کی وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں عملے کی غفلت اور خستہ حال پٹڑی کے سبب اکثر و بیشتر ٹرین کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔mk/ah
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024