Waqt News
Saturday | December 07, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • پی سی بی کاسری لنکا کےخلاف آئندہ ٹیسٹ سیریزکیلئے16رکنی سکواڈکااعلان
  • بلاول بھٹونےطارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس کاافتتاح کردیا
  • ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بھی غائب
  • کراچی میں قاتل مچھر نے دوجانیں لے لیں
  • ٹڈی دل کے جھنڈ کا پی آئی اے کی پرواز پر حملہ
  • پاکستان کا شمار دوست و خواتین کی عزت کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، رینڈی زکربرگ
  • دن دیہاڑے تحصیل کچہری فیروزوالہ میں 3 افراد کا قتل
  • وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ کااجراحکومت کےویژن ایف اوکی جانب پہلا قدم ہے:شاہ محمودقریشی
  • وزیراعظم کاسعودی عرب کےساتھ دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ
  • ایٹمی توانائی کے عالمی ادارےکی جوہری تحفظ کیلئےپاکستان کےاقدامات کی تعریف
  • نواز شریف کا لندن کے ہسپتال میں تفصیلی چیک اپ
  • پی ٹی آئی ارکان کے اپوزیشن سے رابطے،مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کانہیں پی ٹی آئی کا ہے:احسن اقبال
  • مقبوضہ وادی:غیرانسانی کرفیو 125ویں روزمیں داخل,نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری
  • کراچی : شہر قائد کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی
  • پشاور:رواں سال چوہوں کے کاٹنے سے 3ہزار افراد متاثر
  • بلوچستان، مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ،6زخمی
  • مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ذہنی معذور شخص زخمی
  • دعا منگی گھر پہنچ گئی
  • ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق،1 شخص زخمی
  • ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوابازی کاعالمی دن منایا گیا
  • السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ
  • آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا ناممکن،حکام نے ہاتھ کھڑے کردیئے
  • راجن پور:پانی کے تنازع پرمخالفین نے10 سالہ طالبعلم کی ناک کاٹ دی
  • عالمی بینک چین کو قرضہ نہ دے :امریکی صدر ٹرمپ کا مطالبہ
  • ہتک عزت کیس:میشا شفیع کاعلی ظفر کیخلاف بیان قلمبند نہ ہو سکا
  • زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گئے
  • وزارت مواصلات کی کاردگی رپورٹ جاری
  • حکومت کا افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کے راستے امن کا نیا سفر

Nov 12, 2019 9:20 AM, November 12, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کرتار پور کے راستے امن کا نیا سفر

کرتار پور کوریڈور کا افتتاح ہو گیا، ایک سال سے کم عرصے میں پاکستان نے سکھوں سے کیا گیا وعدہ نو نومبر کوپوراکر دیا، گورو نانک کی یہ یادگار بھارتی سرحد سے چار میل دور ہے اور سکھ اپنے گورو کی یادگار کی طرف ایک دوربین سے دیکھتے تھے اورآنسو بہا کر واپس جانے پر مجبور تھے، عمران خان نے کہا کہ سکھوں کے لئے کرتار پور، مدینہ اور ننکانہ کی حیثیت مکہ کی سی ہے۔

ضرور پڑھیں: مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول پڑی, ہسپتال میں زیر علاج ویڈیو بھی شیئر کر ڈالی

یہ تاریخ کی ستم ظریفی ہے کہ سکھوں کی تمام مذہبی یادگاریں پاکستان کی حدود میں واقع ہیں مگر تقسیم بر صغیر کے بعد تمام سکھ بھارت چلے گئے۔ تقسیم کا یہ فارمولہ انگریز سرکار کا تیار کردہ تھا۔اور اس فار مولے میں ریڈ کلف نے ڈنڈی یہ ماری کہ فیروز پور، امرتسر، جالندھر اور پٹھانکوٹ کے مسلم اکثریت کے علاقے پاکستان کی حدود سے نکال کر بھارت میں شامل کر دیئے جس سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی ہوئی اور انسانی تاریخ کے خونریز فسادات بھی ہوئے۔ اور بھارت کوکشمیر پر قابض ہونے کا زمینی راستہ بھی مل گیا۔ اس تقسیم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس قدر کشیدگی پید اکی کہ کئی بار جنگ کی نوبت آئی اور آج بھی کشمیر کی وادی میں اسی لاکھ مسلمان نو لاکھ بھارتی فوج کے بوٹوں تلے کراہ رہے ہیں۔ کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے اس ظلم و ستم کی طرف اشارہ بھی کیا اور کشمیریوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ بر صغیر کے لوگ غربت کی سطح سے ا وپر آ سکیں اور خطے میں کھل کر تجارت ہو سکے۔ یہ مطالبہ بھارت سے آنے والے مہمان سدھو صاحب نے بھی کیا مگر ظاہر ہے اس ماحول کی تشکیل صرف پاکستان اکیلا نہیں کر سکتا۔ یہ ایک دو طرفہ عمل ہے۔ اور بھارت کی حالت یہ ہے کہ جس روز پاکستان نے سکھوں کے لئے خیر سگالی کے جذبے کاا ظہار کیا،۔ اسی روزبھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کو رام مندر کی تعمیر کے لئے بخش دی۔

بھارتی پنجاب کے سکھوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا اس قدر آسان کام نہیں تھا۔ آزادی کے دنوں میں سکھوں اور مسلمانوں کے مابین تلخیاں پیدا ہوئیں اور سنگین نوعیت کے فسادات ہوئے۔ بھارت کی ہندو حکومتوں نے سکھوں کو پاکستان سے بد ظن کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھیں مگر پاکستان کے دل میں کوئی کھوٹ نہ تھا۔ اس نے خالصتان کی تحریک میں بھی مثبت رویہ اختیار کیا جبکہ بھارتی حکومت نے ا س تحریک کو دبانے کے لئے طاقت استعمال کی اور سنت فتح جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کو دربار صاحب امرتسر میں نشانہ بنانے کے لئے ٹینکوں کو استعمال کیا۔ سکھوںنے اس کا بدلہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو قتل کر کے لیا جس سے ہندوا ور سکھ تقسیم وسیع ہو گئی۔ پاکستان نے دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اور سکھوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ انہیں ہر سال زیارتوں کے لئے ویزے جاری کئے ۔ اور اب سکھوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کرتار پور راہداری کھول دی تاکہ یہ لوگ آزادانہ زیارت کے لیے آ جا سکیں۔ اور پوجا پاٹ کر سکیں۔ راہداری کے افتتاح اور نانک صاحب کے جنم دن کی تقریبات کے روز پاسپورٹ ا ور ویزہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی اور انٹری فیس کی بھی چھوٹ دے دی گئی۔ پاکستان نے افتتاحی تقریب کے لئے بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بھی مدعو کیا جبکہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی بھی تقریب میں موجود تھے جس سے نو نومبر کا دن تاریخ کے لئے یادگار بن گیا۔ یہ دن پہلے بھی تاریخ میں اس لئے یاد رکھا جاتا ہے کہ نو نومبر انیس سو نواسی کو برلن دیوار کو منہدم کیا گیا تھا جس سے مشرقی اور مغربی جرمنی کے لوگوں کے درمیان رکاوٹ دور ہو گئی اور یہ سلسلہ یہیں نہ رکا بلکہ پورا مشرقی یورپ، سوویت یونین کے چنگل سے ا ٓزاد ہو گیا اور آخر میں سوویت روس بھی پارہ پارہ ہو گیا، یوںنو نومبر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں یہ اعتراض کیا گیا کہ نو نومبر تو علامہ اقبال کا جنم دن ہے لیکن جب اقبال خود کہتا ہے کہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا اور پھر انہوںنے بابا گورو نانک کو اپنے کلام میںزبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا تو اس اعتراض میں کوئی وزن نہ رہا۔

پاکستان نے کرتار پور کوریڈور کو ایک تو سکھوں کی مذہبی ضرورت کے تحت کھولا ہے۔ دوسری طرف اپنی مشرقی سرحد پر امن کی فضا کو برقرار رکھنے کی دفاعی ضرورت کو بھی ملحوظ رکھا ہے۔ ظاہر ہے اگر سکھوں کو پاکسان سے کوئی شکائت نہیں ہو گی تو بھارت سرکار انہیں پاکستان کے خلاف استعمال نہ کر سکے گی۔

میں یہاں پاکستان اور اسرائیل کے رویوں کا بھی موازنہ کرنا چاہوں گا۔ اس میں شک نہیں کہ بیت المقدس دنیا کے تین مذاہب کے پیرو کاروں کے لئے اہم ہے۔ ان میں مسلمان، مسیحی اوریہودی شامل ہیں۔ مگر اس پر یہودیوں نے جبری طور پپر قبضہ کیا اور مسلمانوں کو ان کے گھروں ہی سے بے دخل کر دیا۔ بیت المقدس کا کوئی پر امن عالمی حل بھی نکالا جا سکتا تھا مگر اس کے لئے بڑے دل کی ضرورت تھی جس کا مظاہرہ پاکستان نے کیا ہے۔ پاکستان بھی اپنی ہٹ دھرمی اور ضد پہ قائم رہ سکتا تھا کہ ا سے سکھوں کے متبرک مقامات آزادی ہند کے فارمولے کے تحت ملے ہیں، ان پر پاکستان نے جبر سے قبضہ نہیں کیا مگر ہم نے انصاف اور خیر سگالی سے کام لیا کیونکہ ہمارا مذہب ہمیں اقلیتوں کے حقوق اور خاص طور پر ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا پابند بناتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ان اصولوں کو پیش نظر رکھا اور 72 برسوںمیں کسی وقت اورط کسی بہانے بھی سکھوں کی آمد و روفت کو نہیں روکا۔ پاکستان تو دنیا کی کئی تہذیبوں کا امین اور گہوارہ ہے ۔ یہاں ہڑپہ، موہن جو ڈرو اور ٹیکسلا کی تہذیبیںبھی پروان چڑھیںاور آج بدھ مت کے لوگ تو خاص طور پر ٹیکسلا کی زیارت کو آتے ہیں ۔ جاپان کی حکومت تو ٹیکسلا کے تاریخی آثار کی حفاظت میں خصوصی دل چسپی بھی دکھاتی ہے اور پاکستان کی خدمات کی معترف بھی ہے۔ اب کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے سکھوں کا دل جیت لیا ہے۔

ضرور پڑھیں: نیپرا: بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کیا۔ اب دیکھئے اس کا جواب کس انداز میںملتا ہے۔ توقع رکھنی چاہئے کہ سب سے پہلے بھارت کی ہندو اکثریت کشمیری اقلیت کے ساتھ نرمی برتے اور انہیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انصاف مہیا کرے۔ دوسرے پاکستان کی خیر سگالی کا جواب عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کی شکل میں ملنا چاہئے اور دنیا بھر میںمسلمانوں کو جس تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ یہ دنیا رہنے کے قابل بن سکے۔

کرتار پور کا جواب یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کی طرف سے سکھوں کو بھارت کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔یا پاکستان خالصتان کی مہم کو آگے بڑھا رہا ہے، پاکستان نے تو خلوص نیت کے ساتھ قیام امن کی ایک کوشش کی ہے جسے پروان چڑھنا چاہئے۔ کرتا پور کو امن کی ایک کھڑکی سمجھنا چاہئے جو کرہ ارض کو امن کے گہوارے میں بدل سکتی ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ثانیہ مرزا کی حسن علی کو ...

    Aug 20, 2019 | 17:10
  • نر یندری مودی کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ...

    Aug 15, 2019 | 20:14
  • کرتار پور راہداری کے مذاکرات کل لاہور واہگہ کے مقام پرہوںگے

    Jul 13, 2019 | 14:09
  • ریاض میں میٹرو سروس کا آزمائشی سفر شروع

    Aug 26, 2019 | 13:37
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی سی بی کاسری لنکا کےخلاف آئندہ ٹیسٹ سیریزکیلئے16رکنی ...

    Dec 07, 2019 | 18:03
  • بلاول بھٹونےطارق روڈ انٹر سیکشن انڈر پاس کاافتتاح کردیا

    Dec 07, 2019 | 17:59
  • ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    Dec 07, 2019 | 17:28
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بھی ...

    Dec 07, 2019 | 17:23
  • کراچی میں قاتل مچھر نے دوجانیں لے لیں

    Dec 07, 2019 | 17:16
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • حکومت اپوزیشن کے کشیدہ تعلقات ، پارلیمنٹ کی ...

    Dec 07, 2019
  • مقدمات کی بڑھتی تعداد، ہم کدھر جا رہے ہیں؟؟؟

    Dec 07, 2019
  • بیانیہ سے آگے…!

    Dec 07, 2019
  • بیانیہ سے آگے…!

    Dec 06, 2019
  • پارلیمنٹ کو ’’ریموٹ کنٹرول ‘‘ سے چلانے کا ...

    Dec 06, 2019
  • 1

    عساکر پاکستان بلاشبہ ناقابل تسخیر اور ہر قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہیں

  • 2

    پاکستانی پانچ بنکوں کا آئوٹ لک بھی منفی سے مستحکم قرار

  • 3

    سویڈن کا بھی کشمیر میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ

  • 4

    افغان امن عمل کا آغازِنو

  • 5

    قائدین فہم و تدبر سے کام لیں‘ جمہوریت کو سنبھال نہ پانے کے الزام سے خود کو بچائیں

  • 1

    ہفتہ‘ 9؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 7؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    جمعۃ المبارک‘ 8؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 6؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    جمعرات ‘ 7؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 5؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    بدھ ‘ 6؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 4؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    منگل ‘ 5؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 3؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • کیا سٹوڈنٹس یونین بحال ہونی چاہئیں؟

    Dec 07, 2019
  • گر زباں ہو دل کی رفیق

    Dec 07, 2019
  • ڈیم اور ڈیم فنڈ

    Dec 07, 2019
  • جناب میاں صاحب! آپ کا شکریہ

    Dec 06, 2019
  • ’’ناطقہ سربگریباں ہے، اسے کیا کہئیے‘‘

    Dec 06, 2019
  • Affiliation بزنس

    Dec 07, 2019
  • یہود و ہنود اور مسلم اُمہ؟

    Dec 07, 2019
  • بے حرمتی؟

    Dec 07, 2019
  • سردار عثمان بزدار پر تنقید افسوسناک

    Dec 07, 2019
  • ماں کا نعم البدل کوئی بھی نہیں

    Dec 07, 2019
  • 1

    پاک فوج منظم اورمضبوط ادارہ

  • 2

    نیب: ہائوسنگ سوسائٹیوں کا جائزہ لیں

  • 3

    سید علی گیلانی کا آخری خط

  • 4

    کسانوں کاشتکاروں کا استحصال

  • 5

    وزیر اعلیٰ تحریک پاکستان کے کارکن کی فریاد سنیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۳)

  • 2

    کثر تِ دنیا سے اندیشہ(۲)

  • 3

    انوکھا سخی۔۔۔

  • 4

    دوسروں کے کام آنا

  • 5

    جن کیلئے فرشتے دعا کرتے ہیں(۲)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    قوم

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    سچے پاکستانی

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    ملت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    تقدیر

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    یہ نہ ہُوا تو ’’کچھ نہ کچھ‘‘ ہو کر رہے گا

  • 2

    سعودی عرب، پورے خاندان کےلئے ایک فائنل ایگزٹ ویزا

  • 3

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 4

    ولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریک

  • 5

    اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی عمران حکومت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group