آئی جی کی 12ربیع الاولؐ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس افسروں،جوانوں کو شاباش
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں جلوسوں، محافل میلادالنبیؐ سمیت دیگر عوامی اجتماعات کے بہترین سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جذبے اور لگن سے پولیس فورس نے جشن عید میلادالنبیؐ کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے ہیں وہ بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی پی او، تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت پوری فورس کے نام اپنے وائر لیس پیغام کے ذریعے کیا ۔