مختصرعدالتی خبریں
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت میں پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت میں پانچ ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل مینجر لیگل عاصم رؤف کی تقرر ی کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا ہے۔ ہائیکورٹ میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست پر ڈی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیئے اور جواب مانگ لیا ۔ہائیکورٹ نے سپروائزر جناح ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرنسپل جناح اسپتال کو بجھواتے ہو نمٹا دی اور ہدائت کی کہ پرنسپل جناح اسپتال درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ ہائیکورٹ نے سپروائزر جناح ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پرنسپل جناح اسپتال کو بجھواتے ہو نمٹا دی اور ہدائت کی کہ پرنسپل جناح اسپتال درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ہائیکورٹ نے لوکل ایکٹ 2019 کے خلاف درخواستوں پر درخواست گزار وکلا کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ہائیکورٹ نے نیب کے منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات استعمال کرنے کیخلاف سلامت علی کی درخواست پر نیب سے شق وار جواب مانگ لیا ۔