ایک تصویر ایک کہانی……
لاہور میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولس سرتوڑ کوشش کر رہی ہے مگر شہریوں کو بھی چاہئے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ لاہور پاکستان کا بہت بڑا شہر ہے، یہاں ٹریفک قانون پر سختی سے عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ قانون کے مطابق ٹرکوںکو شہر کے اندر آنے کیلئے 10بجے رات کا وقت طے ہے لیکن لاہور میں دن کے وقت بھی ٹرک آجاتے ہیں جو ٹریفک میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اسی طرح یہ چنگ چی رکشہ اتنے بڑے بڑے پائپ لئے جا رہے ہیں جو ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں اور اس طرح کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ پولیس کو اس طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔ (فوٹو ، اعجاز لاہوری)