ڈی سی کے گلبرگ شکایت کیمپ اور میگا سٹورز کے دورے
لاہور(نیوزرپورٹر)ـڈی سی لاہور دانش افضال نے اچانک گلبرگ شکایت کیمپ، جلال سنز سمیت گلبرگ میں میگا سٹورز کے دورے کیے۔ڈی سی لاہورنے مین مارکیٹ گلبرگ میں قائم شکایت کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیمپ میں موجود رہیں، اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے جلال سنز اور گلبرگ میں میگا سٹورز کا بھی دورہ کیا اورسٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر کا جائزہ لیا۔ اشیاء کی ناقص کوالٹی پر جلال سنز کو 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے ڈیپارٹمنٹل سٹور کانڈس لائف کا بھی دورہ کیااوڈیپارٹمنٹل سٹور مینجر کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس کو شفاف بنانے کی ہدایت کی اور وارننگ بھی جاری کی۔علاوہ ازیںڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈن آباد کا دورہ کیا۔