ایران: 53 ارب بیرل خام تیل والی نئی آئل فیلڈ دریافت
تہران (بی بی سی، اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں ایک نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جس سے ملک کے تیل کے ذخائر میں ایک تہائی اضافہ ہو گا۔ یہ آئل فیلڈ جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے اور اِس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اِس جگہ پر 53 ارب بیرل خام تیل موجود ہے۔ ادھر امارات میں بھی تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔ دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا۔ یو اے ای 105 ارب بیرل تیل کا مالک اورروزانہ 30 لاکھ بیرل نکالتا ہے۔