افغانستان: سڑک کنارے بم نصب کرتے دھماکہ‘ 5 دہشت گرد ہلاک‘ 3 زخمی
قندوز (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سڑک کنارے بم نصب کرنے کے دوران پھٹ جانے سے 5دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی زخمی ہو گئے۔ افغان فوج نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے جنوبی ضلع علی آباد کے علاقہ حاجی مہراب میں گزشتہ رات دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کے کنارے دیسی ساختہ بم نصب کر رہے تھے ۔کہ خود ہی اس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں5 دہشت گرد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے جبکہ کوئی دوسرا شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔