چیئرمین سینیٹ نے کاروائی کے دوران حذف شدہ ریمارکس کی اشاعت اور نشریات کے خلاف رولنگ جاری کر دی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کاروائی کے دوران حذف شدہ ریمارکس کی اشاعت اور نشریات کے خلاف رولنگ جاری کر دی. ذرائع ابلاغ پر حذف شدہ کاروائی کوشائع اورنشر کرنے پر پابندی کا حکم سنا دیا .یہ رولنگ انہوں نے پیر کو پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر جاری کی .حذف شدہ کاروائی کی اشاعت ونشریات پر حکومتی ارکان نے اعتراض کیا تھا. چیئرمین سینیٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ کاروائی کے دوران حذف شدہ ریمارکس کو شائع کرنا اور نشر کرنا ارکان سینیٹ اور ایوان کے تقدس کو مجروح کرنا تصورکیا جائے گا .ذرائع ابلاغ حذف شدہ کاروائی کو نشر اور شائع نہ کرے۔