سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےہوئے کہا کہ جتنے اکاؤنٹس نکالے جارہے ہيں ان سے پیپلز پارٹی ، سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، تاثر یہ بنایا جارہا ہے سارےجعلی اکاؤنٹس کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے،یہ بات سراسر غلط ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ صرف اکاؤنٹ پکڑنےسے ایف آئی اے کا کام ختم نہیں ہوجاتا ، یہ کھوج لگانا ہےکہ پیسے کہاں سے آئے کہاں گئے ۔حکومتی وزرائ پر تنقیدکرتے ہوئے اُن کا کہناتھااکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان کو جس کام کے لیے رکھا ہے وہ اعلی طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔