عوامی نیشنل پارٹی نے سینئر رہنماں بشری گوہر اور افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔اے این پی کے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی کے صدر اسفندریار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پھیلانے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مرکزی نائب صدر بشری گوہر اور سینئر رہنما افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔اے این پی کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق دونوں رہنماں کو بارہاتاکید اور پھر شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے جن کے جواب میں وہ پارٹی کومطمئن نہ کرسکے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38