اومنی گروپ کی شوگر ملوں سے 66 لاکھ، 92 ہزار، 946چینی کی بوریاں غائب, ایف آئی اے کا سپریم کورٹ میں انکشاف
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اومنی گروپ کی شوگر ملوں سے 66 لاکھ، 92 ہزار، 946چینی کی بوریاں غائب ہیں ۔جن کی مالیت 11ارب روپے بنتی ہے ۔اومنی گروپ نے ان چینی کی بوریوں کے عوض بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے لے رکھے ہیں۔جبکہ گارنٹی میں رکھی گئی ان چینی کی بوریوں کا غائب کر دیا گیا ہے ۔ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اومنی گروپ شوگر ملز سے متعلق 9 انکوائریاں کی گئیں،گروپ کی طرف سے مختلف بنکوں سے نو شوگر ملوں کیلئے 13 ارب سے زائد کا قرضہ لیا گیا،گروپ کی طرف سے قرض کیلئے 75 لاکھ، 25 ہزار، 536 چینی کی بوریوں کی گارنٹی دی گئی،ایف آئی اے کی انسپکشن کے دوران گارنٹی دئیے گئے 8 لاکھ، 35 ہزار، 889 چینی کی بوریاں موجود ہیں ،اومنی گروپ کی شوگر ملوں پر اس وقت 66 لاکھ، 92 ہزار، 946 بوریاں غائب ہیں،چینی کی بوریاں غائب ہونے سے بنکوں کی ساڑھے گیارہ ارب روپے کی گارنٹی کا نقصان ہوا، اس حوالے سے ایف بی آر، اسٹیٹ بنک ، ایس ای سی پی اورمتعلقہ بنکوں اور اومنی گروپ سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے،اس حوالے سےبنک اور اومنی گروپ کی انتظامیہ اور شوگر ایجنٹس کے بیان ریکارڈ ہونا باقی ہیں، معاملے کے مذید ریکارڈ کا جائزہ لے کر پیشرفت رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔