وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری نے ملاقا ت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے۔جنوبی پنجاب کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے بنا رہے ہیں۔تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔
شہروں، قصبوں اور گاؤں کے مکینوں کیلئے صاف پانی کی مستقل فراہمی کا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کا معیار اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لا رہے ہیں۔ ماضی کے برعکس حقیقی ترقی کے منصوبے لائیں گے۔ عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔ ہیلتھ پراجیکٹس کا دائرہ کار دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک وسیع کریں گے۔حکومت دور دراز کے علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔عام آدمی کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرکے دم لیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38