تیسرا ون ڈے: بارش نے پاکستان کا سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کا سات سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریا جیتنے کا خواب بارش نے چکنا چور کر دیااور نیوزی لینڈ کے بامین کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور تین میچوں کی سیریز اے ایک سے برابر ہو گئی۔پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ شاہد آفریدی کی قیادت میں فروری 2011 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کی اچھی بلے بازی کی بدولت 8 وکٹوں پر 279 رنز بنا ئے،نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 35 رنز بنا ئے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور کھیل روک دیا گیا ۔ جب کھیل دوبارہ شروع کرنا ممکن نہ رہا تو امپایرز نے گرائنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ منسوخ کر دیا۔فرگوسن کو پانچ وکٹیں لینے پر میچ جبکہ شاہین آفریدی کو پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔گزشتہ میچ میں زخمی ہونے والے امام الحق کی عدم موجودگی میں فخرزمان کے ساتھ تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے اوپننگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 19 رنز بنائے۔فخرزمان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بلیبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 98 رنز پہنچایا اور اپنی نصف سنچری بھی بنائی، وہ 23 اوورز میں 65 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر آوٹ ہوئے۔حارث سہیل اور بابراعظم کی شراکت میں 108 رنز بنے اور اسی دوران دونوں بلیبازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی تاہم حارث سہیل 60 رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پر آوٹ ہوئے جس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے اور 250 کے مجموعے پر صرف 18 رنز جوڑ کر ہینری کی وکٹ بن گئے۔بابراعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ صرف 8 رنز کے فرق سے سنچری بنانے محروم ہو کر نروس نائٹی کا شکار ہوئے، انہوں نے 100 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے۔فہیم اشرف 5 اور حسن علی 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے آوٹ ہوئے بغیر 1 رن بنایا۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے زبردست باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ حارث سہیل جبکہ آ راؤنڈر عماد وسیم کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے کپتان کین ولیم سن سے محروم ہے جو انجری کے باعث میچ کا حصہ نہیں، جبکہ ان کی جگہ ٹام لیتھام قیادت کے فرائض نبھارہے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان ٹیم کو با آسانی 47 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا۔دوسرے میچ میں سرفراز الیون نے شانداہ کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور 6 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ فتح پاکستان کی کیوی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچوں میں 12 مسلسل شکست کے بعد حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ 7 سال سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے۔پہلا میچ نیوزی لیند جبکہ دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔