ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ‘ بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرادیا
گیانا( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا‘ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بسمہ معروف اور ندا ڈار کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹ پر 133 رنز بنائے اور بھارت کو کامیابی کے لیے 134 کا ہدف دیا بھارت نے صرف 3 وکٹ پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی عائشہ شفر کھاتہ ہی نہ کھول سکیں‘ جویریہ 17 رنز بناپائی‘ ندا ڈار اور بسمہ معروف نے بھارتی بالروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دونوں نے نصب سنچریاں بنائیں‘ ندا ڈار 52 اور بسمہ 53 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں آخر میں تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئیں بھارت نے 19ویں اوور میں صرف 3 وکٹ پر ہدف حاصل کرکے میچ جیت لیا راج 56 رنز بناکرنمایاں رہیں پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ آسٹریلیا سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔