ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر
کنگسٹن(آئی این پی)ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، اسطرح دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔