بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری داغ دی
ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق نے زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں، تمیم اقبال 8 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اتوار کو زمبابوے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مومن الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری سکور کی، وہ 161 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد چتارا کی گیند کا نشانہ بنے، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں تیسری مرتبہ 150 پلس رنز کی اننگز کھیلی ہے۔