ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ میچ میں شرکت
سڈنی(آئی این پی)معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی مرتبہ کلب کرکٹ میں اکھٹے ہو گئے۔ دونوں کرکٹرز کو مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر ایک، ایک سال پابندی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سڈنی میں کھیلے گئے گریڈ کرکٹ ون ڈے میچ میں وارنر اور سمتھ نے ایک ساتھ میچ میں شرکت کی، وارنر نے رانڈوک اور سمتھ نے ستھرلینڈ کی نمائندگی کی۔ شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کا شاندار انداز سے استقبال کیا، دونوں کرکٹرز نے شائقین کو آٹوگراف دیئے اور ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔