عید میلادالنبی ؐمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے سرپرست اعلیٰ شیخ طارق مسعود ، صدر حاجی ملک اختر علی ، سینئر نائب صدر ملک منیر اعوان ، جنرل سیکرٹری محمد بشیر بٹ ، نائب صدر ضیاء محی الدین اور ناظم اعلیٰ شیخ شہزاد نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ انتہائی دینی جذبے سے منائی جارہی ہے ابھی تک راولپنڈی کی پولیس اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ نہیں کی جبکہ اس روز شہر میں مزدا گاڑیوں کا داخلہ بند ہونا چاہئے مرکزی جلوس میں شہر بھر سے آنے والوں کو شرکت کیلئے ہر طرف سے داخلی راستے بنائے جائیں اور ضلعی انتظامیہ خود بھی عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس پر ہیلی کاپٹر سے گلپاشی کروائے تاکہ اس مبارک اورجلوس میں انتظامیہ سے لے کر عام شہری سب بھرپور عقیدت و جذبے سے شامل رہیں اور ہم اس دن کی مناسبت سے ملک و قوم کیلئے برکتیں سمیٹیں ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے عہدیداران نے کہا کہ جلوس کا افتتاح انشاء اللہ صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے سے ہوگا اس سے قبل ساڑھے نو بجے سے دس بجے کے درمیان مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے سٹیج پر افتتاحی تقریب ہوگی جس میں تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبول ﷺکے بعد علماء و مشائخ اور انتظامیہ کے افسران اظہار خیال کریں گے شرکاء کو عطر لگایا جائے گا شیرینی تقسیم ہوگی جلوس کا افتتاح پیر طریقت پیر محمد نقیب الرحمٰن اور پیر سرکار جی کریں گے جلوس کا اختتام بھی مرکزی جامع مسجد پر ہی ہوگا جبکہ دوپہر سے رات تک لنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا گیارہ ربیع الاول کی رات پورے راولپنڈی اسلام آباد سے لوگ اپنی فیملیزکے ساتھ چراغاں اور شہر میں جلوس کے راستوں کی سجاوٹ کا روح پرور نظارہ کرنے آتے ہیںانتظامیہ کی جانب سے پولیس گذشتہ تین برس سے رات دس گیارہ بجے بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات ہوتی ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ راستے رات دو تین بجے تک کھلے رکھے جائیں جلوس پاک میں ٹرالر اور ٹرک قبل ازیں بند کئے جاتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہہ مزدا اور شہہ زور گاڑیاں بھی اس روز بند کی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وارث خان چوک سے تیلی محلہ چوک تک آر ڈی اے کی جانب سے پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے جو کھدائی کی گئی ہے یہ کام فوری مکمل کرکے سڑک کا توڑا گیا حصہ دوبارہ سے بنایا جائے تاکہ عید میلاد کے جلوس کے شرکاء کو اس حوالے سے کوئی مشکل درپیش نہ ہوسکے ۔