لاہور جم خانہ کرکٹ کلب نے اسٹیٹ بینک کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) لاہور جم خانہ کرکٹ کلب نے سٹیٹ بینک کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔باغ جناح کرکٹ گراونڈ پر سٹیٹ بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورزمیں سات وکٹوں پر 224رنز بنائے ۔گلفام 61،وقاص 60اور عمر ڈوگر 28رنز بناکر نمایاں رہے ۔لاہور جم خانہ کلب کی جانب سے عمران بچہ ہاشم اسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا ۔جواب میں لاہور جم خانہ کلب نے تین وکٹوں پر30ویں اوور میں 226رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔قائد خان 68،عاصم بچہ 59اور شافع ملک 54رنز بناکر نمایاں رہے۔