شہری کا پرس چوری کرنے والا ٹریفک پولیس کا اہلکار گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بلیو ایریا میں ادویات خرنیدنے کیلئے کیمسٹ شاپ میں جانے والے شہری کا وفاقی ٹریفک پولیس کے اہلکار نے پرس چوری کرلیا متاثرہ شہری نے ایس ایس پی ٹریفک کو تحریری شکایت کردی سی سی ٹی وی فوٹیج سے نشاندہی پر ٹریفک اہلکار حشمت کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ شہری ڈاکٹر حفیظ احمد سکنہ فلیٹ نمبر13 بلاک A گلشن جناح سیکٹر ایف فائیو ون اسلام آباد کی دی گئی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا جس میں مدعی نے بتایا کہ میں شاہین کیمسٹ میں دووائی خریدنے گیا جہاں کائونٹر پر میرے پیچھے مذکورہ ٹریفک اہلکار بھی آگیا اور میرا پرس اچک کر لے گیا جس میں25 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر کاغذات تھے اس درخواست پر ٹریفک اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔