اسلام آباد ائرپورٹ پردو مسافر منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں دھر لئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ائرپورٹ پر دو مسافر منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں دھر لئے گئے عرفان خان سکنہ ہنگو پرواز نمبرQR - 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ روانگی کیلئے پہنچا تو انٹرنیشنل ڈیپارچر پر قائم کئے گئے اس کائونٹر سے اس کے سامان کی جوائنٹ چیکنگ کے دوران 1200 گرام حشیش اور ایک کلو برائون ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا جبکہ پرواز نمبرQR - 615 کے مسافر امیر محمد سکنہ پشاور کے سامان کی چیکنگ کے دوران 730 گرام حشیش برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو اے این ایف تھانے منتقل کردیا گیا ۔