رنگ روڈ، تعمیر سے قبل آر ڈی اے اس کے اطراف نیا شہر آباد کرنے کی خواہاں
راولپنڈی (عزیز علوی )رنگ روڈ راولپنڈی کی تعمیر سے قبل آر ڈی اے اس کے گرد نیا شہر آباد کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ دے گی چیئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی رنگ روڈ منصوبے کے موجودہ ڈھانچے پراپنے تحفظات سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کرنے آج لاہور جائیں گے آر ڈی اے کے سربراہ کا موقف ہے کہ 27 کلومیٹر طویل رنگ روڈ کی تعمیر سے قبل اس کے اطراف آئی ٹی یونیورسٹی ، ہسپتال ، معیاری سکول اور رہائشی کالونیاں بنائی جائیں تاکہ اگلے 50 برس میں اس رنگ روڈ کے اطراف راولپنڈی کا ایک نیا حصہ آباد ہو اور شہر سے آبادی کا بہائو اس جانب جاسکے سی پیک کے تحت چینی وفد سے ملاقات میں رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے جو امور طے پائے ہیں ان پر فوری اور یکسر عملدرآمد سے آر ڈی اے گریزاں ہے اور ہر حال میں رنگ روڈ کے ساتھ نیا تجارتی ، معاشی ، تعلیمی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کھڑے کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جبکہ رنگ روڈ کے اطراف نئی غلہ منڈی ،سبزی منڈی اور فروٹ منڈی بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔