کیرئیر کی پہلی فلم ’’پوائزنرکلر‘‘ میں کام کرنا کسی امتحان سے کم نہ تھا: شہباز مغل
ملتان ( نیوز رپورٹر) مقامی سینما پر ریلیز ہونے والی فلم پوائزنر کے ہیرو شہباز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کیرئیر کی پہلی فلم میں کام کرنا کسی امتحان سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کا بچپن سے ہی شوق تھا اﷲ کا شکر ہے کہ والدین کی دعاؤں سے جلد کامیابی کی منازل طے کر لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک اور فلم کیلئے بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ دو ماہ میں شروع کر دی جائے گی۔