غیر معیاری سپرے اور بہتر رہنمائی نہ ملنے سے کینو پر لگیں بیماریاں کنٹرول نہ ہو سکیں
چوک میتلا(نامہ نگار) محکمہ زراعت کی جانب سے کینو کے باغ بان کی بہتر رہنمائی نہ ہونے اورمارکیٹ میں ناقص غیر معیاری سپرے کی فروخت کے باعث کینو پر لگی بیماریاں کنٹرول نہ ہوسکیں جس کے باعث اس وقت فلوٹر اور کینو کی فصل پر کیڑی اورسوکھے کا شکار ہو کر چھڑنا شروع ہوگئی ہے بیماریوں کے باعث مجبوراََ کینو کی ابھی توڑ کر فروخت کر نا شروع کردیا ہے تاکہ مزید مالی نقصان نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار اور زمیندار صفدر عباس خان منیس نے گذشتہ روز بیماریوں کی زد میں آنے والی فصل سے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے کیا صفدر عباس خان منیس نے کہا کہ اگر محکمہ زراعت کینو کے باغ بان کی بہتر رہنمائی کرے تو نہ صرف کینو کی فصل کو بیماریوں سے بچا یا جاسکتا ہے بلکہ ناقص غیر معیاری سپرے کی فروخت بھی کافی حد تک کم ہوسکتی ہے۔