زراعت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا پالیسیاں بہتر بنانا ہونگی: افضل ہنجرا
کبیروالا(نامہ نگار) زراعت کی تر قی کے بغیر ملک تر قی نہیں کر سکتا کبھی شو گر ملز مالکا ن کا شتکا ر وں کو استحصال کر تے ہیں اور کبھی سیڈ اور زرعی ادویات صحیح نہ ملنے کی وجہ سے کا شتکاروں کی فصلیں تباہ ہو نے کہ وجہ سے زراعت ختم ہو رہی ہے اور کسان بد حالی کا شکا ر ہو رہاہے ان خیالات کا اظہار سا بق چیئر مین ضلع کو نسل اور مثا لی کا شتکا ر ملک محمد افضل ہنجرا نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو معا شی طو ر پر مضبو ط کر نا ہے تو زرعی شعبہ کو جدید بنیادو ں پر تر قی دینا ہو گی ۔زرعی پا لیسیاں بہتر بنانا ہو ں گی ۔زرعی مداخل کی قیمتوں کو کنٹرول کر نا ہو گا اور کسانوں کے فصلوں پر اخرجات کم کر نا ہوں گے پھر ہی جا کر زراعت تر قی کر سکتی ہے ۔