حکومت کھادوں کے ریٹ کم کر کے کسان کو خوشحال بنائے: چوہدری انور و دیگر
وہاڑی (خبر نگار)پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری محمد انور ،صدر ملک ذوالفقار اعوان و دیگر ممبران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کھادوں کے ریٹ آسمان چھونے لگے ہیں کسان دن بدن مہنگائی کو وجہ سے اپنی فصلات سے محروم ہوتا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ کھادوں کے ریٹ کم کر کے کسان کو خوشحال بنایا جائے ‘ ملک ذوالفقار اعوان نے کہا واپڈا ،میپکو کو ہم سے تعاون کرنا چاہیے بجلی کا ریٹ کم کیا جائے ٹیوب ویلوں پر موٹر رینٹ اور کسانوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں وہ خارج کی جائیں میاں طاہر کمبوہ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حکومت نے نہ مانے تو ہم ملک بھر میں دمادم مست قلندر کریں گے ضلع بھر میں 21 نومبر کو احتجاجی ریلی نکالیں گے اور اپنے مطالبات نہ پورے ہونے تک ہماری ریلیاں ختم نہ ہوں گی اس موقع پر ڈاکٹر حسن چیمہ ،عابد حسین ،اشرف گجر ،اکرم کمبوہ ،عبدالغفور بھٹی ،رانا اسلم ،انور سجاد،ثناء اللہ ،آصف شہزاد،امانت علی نمبردار ودیگر بھی شریک تھے ۔