وفاقی دارالحکومت کی دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے جوائننگ نہ دی
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت کی دو بڑی یونیورسٹیوں کے لیے منتخب ہونے والے وائس چانسلرز کی طرف سے جوائننگ نہ دینے سے خدشات جنم لینے لگے ہیں جبکہ یونیورسٹیوں میں انتظامی امور بھی متاثر ہو رہے ہیں،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور قائدا عظم یونیورسٹی میں 15دن سے زائد عرصہ گزر گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی طرف سے وائس چانسلرز کے انتخاب کے لیے ہوم ورک ہی پورا نہیں کیا گیا ، مبینہ طور پر جلد بازی سیاسی دبائو میں آکر فیصلے کیے ہیںمنظور ی دیتے ہوئے اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا گیا کہ دونوں نامزد وائس چانسلرزکی اپنی یونیورسٹیوں میں مدت ملازمت دسمبر میں مکمل ہو رہی ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعینات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم جو کہ اس وقت گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں کی مدت 16دسمبر کو ختم ہو رہی ہے اور وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنا چاہتے ہیں،کیونکہ انہوں نے نومبر میں ہی ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں اپنے دور کے اہم فیصلوں کی منظوری لینی ہے جبکہ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی نومبر میں ہی ہونا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب کو اس حوالے سے لکھا بھی ہے انہیں مدت پوری کرنے دی جائے،دوسری جانب قائدا عظم یونیورسٹی میںپروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی کی تعیناتی عمل میں آئی ہے انہوں نے بھی ابھی تک جوائننگ نہیں دی ان کی مدت ملازمت بھی دسمبر میں ہی مکمل ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں ۔قائد اعظم یونیورسٹی میں کسی کو وائس چانسلر کا قائمقام چارج بھی نہیں دیا گیا جس سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہیں۔