پی ٹی آئی کی حکومت اڑھائی ماہ میں ہی ایکسپوز ہوگئی‘ چودھری تنویر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر چودھری تنویر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اڑھائی ماہ میں ہی عوام کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ہے۔حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف اور پارٹی کے صدر شہبازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں سیاسی منظرسے ہٹانا چاہتی ہے لیکن نوازشریف اور شہبازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ اتوار کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں 3ٹریلین روپے کی شاہراؤں کی تعمیر کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے موجودہ حکومت نے نوازشریف دور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز روک لئے اور مالی بحران کا رونا رو رہی ہے عوام کا مینڈیٹ چرانے والے صبح و شام ’’چور چور‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔