اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی نہیں لگائی گئی: ترجمان وز یراعلی پنجاب
لاہور (خبرنگار) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر کوئی نہیں پابندی نہیں لگائی گئی اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ کی طرف سے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے فیصلے کے مطابق اساتذہ کے تبادلے معمول کے مطابق جاری ہیں۔