خورشید شاہ نے کچھ لوگوں کیطرح بار بار وابستگیاں تبدیل نہیں کیں‘ ترجمان
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پی پی پی کے سینئر راہنما سید خورشید احمد شاہ کے ترجمان نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سید خورشید شاہ پچاس برس سے ایک ہی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایک پارٹی سے وابستہ ہو گئے اور پھر انہوں نے بار بار اپنی وابستگیاں بدلیں۔ خورشید شاہ کی پارٹی پی پی پی ہے۔ وہ روز روز پارٹیاں نہیں بدلتے۔