راولپنڈی، ٹرین کی زد میں آ کر دو کمسن بچے جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں ریل گاڑی کی ٹکر لگنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق اتوار کو دس سالہ بچی نیلم دختر محمد خان اور آٹھ سالہ بچہ علی ولد اظہر ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے علاقے میں ریلوے لائن پر دیگر لوگوں کے ساتھ چلتے جا رہے تھے کہ اچانک ٹرین آنے سے وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر لوگوں نے ٹرین آنے پر بھاگ کر جان بچائی جاں بحق بچوں کی نعشیں ریسکیو1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس کی مدد سے تحویل میں لیں اور نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچائی گئیں۔ دونوں بچے ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے علاقے نواز کالونی کے رہائشی تھے جن کے ورثاء بھی دھاڑیں مارتے پہنچ گئے۔