حکومت سازی میں تعطل برقر ار جلد حل ڈھونڈ نکالیں گے: لبنانی صدر
بیروت (این این آئی)لبنان کے صدر مشیل عون نے کہا ہے کہ سیاسی تعطل کی برقرار صورت حال کے باوجود نئی حکومت کے قیام کا امکان موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونٹی حکومت کی تشکیل کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ حکومتی تشکیل میں کابینہ میں مذہبی گروپوں کا وزارتوں کی تقسیم اور نمائندگی کا معاملہ اٹکا ہوا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ لبنان میں رواں برس مئی کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ابھی تک حکومت کی تشکیل ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں متحدہ حکومت کے قیام کا عندیہ دیا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔