سابق ر کن قومی اسمبلی نجف سیال انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج گیارہ بجے احمد پور سیال میں ہو گی
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)جھنگ کے سابق ممبر قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال ایک سال تک علیل رہنے کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے انکی عمر تقریباً 60برس تھی پسماندگان میں بیوہ دو بیٹیاں بیٹا امیر عباس سیال سوگوار چھوڑے ہیں نجف عباس سیال 2002 سے 2007 پھر 2013تک احمد پور سیال کے حلقہ سے دو بار پنجاب اسمبلی کے رکن رہے بعد میں اسی علاقے سے سابقہ حلقہ این اے 91 ،اٹھارہ ہزاری ،گڑھ مہاراجہ ایم این اے منتخب ہوئے میاں نواز شریف کی پچھلی حکومت میں شامل رہے 06 اکتوبر 2017کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران ان کی دماغ کی شریان بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ جانے سے پھٹ گئی انہیں فوری پمز ہسپتال سی سی یو میں داخل کیا گیا تین دن بعد ان کے دماغ کا آپریشن ہوا انہیں ہوش نہ آیا وہ قومہ میں چلے گئے اس وقت حکومت نے انکے بیرون ملک علاج کا بھی بندوبست کیا مگر ڈاکٹروں نے انکی صحت کے پیش نظر سفر کی اجازت نہ دی اب لاہور میں داخل تھے جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم نجف سیال کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے احمد پور سیال ضلع جھنگ میں ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے میں تدفین ہوگی۔