گولن سے تعلق، ہرات میں ترک سکول کے متعدد طلبائ‘ ا ساتذہ گرفتار
کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے ہرات میں ترک سکول کے متعدد طلباء اور اساتذہ کو افغان فورسز نے گرفتار کرلیا۔ تمام گرفتاریاں فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے سلسلہ میں کی گئیں۔ افغان حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک تعداد نہیں بتائی گئی۔ گورنر نے میڈیا کو بتایا عدالتی حکم پر سکول کا کنٹرول سکیورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ این جی اوز نے مذمت کی ہے۔