تحریک لبیک کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلہ میں جلوس، پیراعجاز اشرفی نے قیادت کی
لاہور(پ ر) تحریک لبیک پاکستان واہگہ ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام ربیع الاول شریف کی خوشی میں ایک عظیم الشان جلوس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ شعبہ نشرواشاعت تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان صاحبزادہ پیر محمد اعجازاشرفی نے کی۔ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیر اعجازاشرفی نے کہا علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ 1440 ھ بطور تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا میلاد النبی کا مرکزی جلوس 12ربیع الاول بروز بدھ دن 1بجے دربار حضرت میاں میر مصطفی آباد سے براستہ مال روڈ داتا دربار گنج بخش پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔ جس میں لاھور مضافات کے شہروں سے قافلے ٹرکوں ، گاڑیوں ، بسوں موٹر سائکلوں و دیگر سواریوں ہر شریک ہوں گے۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں عشاقان مصطفی استقبالہ کیمپ بھی لگائیں گے۔اس ضمن میں مرکزی جلوس کے ذمہ داران کی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئیے علامہ خادم حسین رضوی صاحب نے ہدایات جاری کر دیں ہیں جس پر کام شروع ہو گیا ہے۔ مولانا عرفان رضوی ، علامہ پیر سید اسرار محی الدین، مولانا سید کونین محی الدین، علامہ پیر سید ذیشان محی الدین ، سلیم انجینئر، حافظ علی مرتضی حافظ اعجاز na 127, انجینئر صدام حسین ، محمد اسد و دیگر نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔