مولانا فضل الرحیم کی زیرصدارت اجلاس مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
لا ہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سابق مرکزی امیر مولانا سمیع الحق کی مظلومانہ شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالہ سے اجلاس ہوا۔ جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن ،مولانا مفتی عبدالخالق ، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی اجلاس میں ملک کی موجود ہ دینی و مذہبی صورتحال اور دیگر امور پر غور و خوض کیا گیا اور مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید ؒکی تمام زندگی اسلام ، وطن عزیز کے دفاع اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں گذری ۔